۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا شہوار حسین

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب لوگ متحد ہوکر کر سیر ت رسولؐ پر عمل کریں، اس لئے کہ یہی وہ عظیم سیرت ہے کہ جو ہم کو اس دنیا میں باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امروہہ میں پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیؐ کی ولادت با سعادت کے موقع پر ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد می شیعہ اور سنی حضرات نے شركت کی اورشیعہ اور سني علماء نے رسول اکرم ؐ کی سیرت پر تقراپنے بیانات دئے۔

مولانا ڈاکٹرشہوار حسین نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب لوگ متحد ہوکر کر سیر ت رسولؐ پر عمل کریں، اس لئے کہ یہی وہ عظیم سیرت ہے کہ جو ہم کو اس دنیا میں باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ سربلند زندگی گزارنا چاہتی ہے تو اس کو اپنے اختلافات کو کنارے رکھ کر متحد ہونا پڑے گا۔

اہل سنت کے مشہور عالم دین مفتی محمد سالم قاسمی نے کہا ضرورت ہے کہ ہم سنت رسولؐ کو رائج کریں اسی کے ذریعے ہم کامل مسلمان بن سکتے ہیں، رسول اکرم ؐ نے زندگی کے تمام مسائل تفصیل کے ساتھ مسلمانوں کے سامنے بیان کیے، چھوٹا مسئلہ ہو یا بڑا مسئلہ ،ہر مسئلہ کا حل سنت رسولؐ میں موجود ہے، لہذا ہم سب کو سنت رسولؐ کا پابند ہونا چا ہئے اور تمام فرقے متحدہوکر سیرت پیغمبر اکرم پر عمل کریں، لہذا وقت کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ساری دنیا کے مسلمانوں کو پیار ، محبت، اتحاد و اتفاق کی زندگی گزارنی چاہیے اور شریعت کا پابند ہونا چاہیے۔

اس جلسے میں بڑی تعداد میں شہر کےاہل علم اور شعراء نے شرکت کی اور حضورؐ کے روز ولادت پر گلے مل کر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .