۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
گرجی

حوزہ/ استکباری نظام کے مقابلے میں اگر ہم متحد ہوں گے تبھی کامیاب ہوں گے اور اس چیز کو قرآن کریم کی نگاہ میں ریسمان اتحاد کہا جاتا ہے، وحدت اور اتحاد سے ہٹ کر کامیابی کا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی گرجی نے ہفتہ وحدت اور پیغمبر اکرم (ص) کی ولادت کے موقع پر اصفہان سٹی کونسل کے جلسہ عام میں کہا کہ قرآن کریم پیغمبر اکرم (ص) کی معرفت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ بعض بزرگوں کا کہنا ہے کہ قرآن مجید پیغمبر اکرم (ص) امیر المومنین (ع) اور ایک کامل انسان کی تحریری صورت میں ایک تصویر کا نام ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خدا نے پیغمبر اکرم (ص) کی کامیابی کے دو اسباب بیان کئے ہیں، اول خدا کی رحمت ہونا اور دوم پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حسن اخلاق، بد زبان اور سخت دل نہ ہونا حسن اخلاق کی علامت ہے۔

حوزہ علمیہ کے پروفیسر نے کہا: قرآن ایک مکمل تربیتی کتاب ہے اور اس میں زندگی کے لیے ضروری مقررہ اصول موجود ہیں، جسے ہر کوئی استفادہ کر سکتاہے، ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ لوگوں سے جدا نہ نہیں ہیں اور ہم بھی انہیں میں سے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ گفتگو میں شائستگی اچھے اخلاق کا ایک اہم عنصر ہے جسے قرآن نے پیغمبر اکرم (ص) کی کامیابی کا سبب قرار دیا ہے ، جارحیت، توہین، بے عزتی وغیرہ آگ کو بھڑکا سکتے ہیں اور نفرت اور اختلاف کا سبب ہیں، لہٰذا تمام مسائل کو منطقی طور پر اور اچھی زبان میں اٹھایا جائے۔

حجۃ الاسلام گرجی نے اتحاد کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اتحاد ان اہم مسائل میں سے ہے جس پر قرآن اور معصومین علیہم السلام کی روایات میں تاکید کی گئی ہے اور یہ اتحاد ذوق، آراء اور عقائد میں اختلاف کے با وجود محقق ہونا چاہئے۔

انہوں نے طاغوت کے مقابلے میں اسلامی معاشرہ کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: استکباری نظام کے مقابلے میں اگر ہم ایک ساتھ کھڑے ہوں گے تو کامیاب ہوں گے اور اس چیز کو قرآن کریم کی نگاہ میں ریسمان وحدت کہا جاتا ہے، وحدت اور اتحاد سے ہٹ کر کامیابی کا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .