۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
عید میلاد النبی

حوزہ/ اس موقع ہر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک! چاروں طرف امن اور خوشحالی ہو۔ احسان اور اخوت کی فضا ہمیشہ قائم رہے۔ عید مبارک۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں پیغمبرِ انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر خوشیوں کا اظہار کیا جاتا ہے۔ آج اتوار 9 اکتوبر 2022 یعنی 12 ربیع الاول 1444 ہجری کو ہندوستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا اہتمام کیا گیا۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی(ص) کے یوم ولادت کے طور پر ہندوستان کے تمام شہروں میں جشن میلاد النبی (ص) کا اہتمام کیا گیا۔

ملک کے کئی مقامات پر عاشقان رسولؐ اظہار محبت و عقیدت کے لیے جلوس میں شریک ہورہے ہیں، وہیں دوسری جانب نہایت ہی پرامن اور خوش گوار انداز میں ملک کے کئی حصوں میں میلاد النبی (ص) کے جلسے بھی منعقد ہوئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک! چاروں طرف امن اور خوشحالی ہو۔ احسان اور اخوت کی فضا ہمیشہ قائم رہے۔ عید مبارک!

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .