۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کلب جواد

حوزہ/ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت باسعادت کے پُرمسرت موقع پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہفتۂ وحدت منانے کی اپیل کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت باسعادت کے پُرمسرت موقع پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہفتۂ وحدت منانے کی اپیل کی ۔

مولانا نے کہا کہ بارہ ربیع الاول سے لے کر ۱۷ ربیع الاول تک حضرت رسول خداؐ کی ولادت کا جشن منایا جاتاہے اس لئے اس ہفتہ کو ’’ہفتۂ وحدت ‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتاہے ۔مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے تمام تر فقہی و مسلکی اختلافات کو بھلاکر ذات رسالت مآبؐ پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور عالمی سطح پر استعماری طاقتوں کو ملّی یکجہتی اورقومی اتحاد کی طاقت بارور کرانے کی پوری کوشش کی جائے ۔

مولانا نے کہا کہ اس پورے ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ ’’سیرت نبویؐ‘‘ پر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے اور بین الاقوامی سطح پرتعلیمات آنحضرتؐ کو عام کرنے کی سعی کی جائے ۔دیگر اقوام و مذاہب کو سیرت کے پروگراموں میں مدعو کریں تاکہ مذہبی رواداری کو فروغ حاصل ہوسکے ۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنے جلوسوں میں امن اور نظم کو پیش نظر رکھیں ۔خاص طور پر برادران وطن کو حضرت رسالت مآبؐ کی شخصیت اور ان کے کارناموں سے باخبر کرتے رہیں تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .