۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس وحدت قم

حوزہ/مجلس وحدتِ مسلمین شعبۂ امورِ خارجہ کا ایک اہم اجلاس، شعبہ قم اور مشہد کے عہدہ داران موجودگی میں، گذشتہ کارکردگی کا جائزہ، آئندہ کیلئے لائحہ عمل اور مشاورت، مختلف تجاویز اور مُلکی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم ایران میں علامہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی کی زیرصدارت ایم ڈبلیوایم شعبۂ امور خارجہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین شعبۂ امورِ خارجہ کا ایک اہم اجلاس تنظیم کے دفتر قم المقدس ایران میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری امور خارجہ سید شفقت حسین شیرازی نے کی۔

انہوں نے ایجنڈا بیان کرتے ہوئے دستور میں شامل شعبۂ امور خارجہ کی شقوں کی روشنی میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید بہتر اور فعال تر کرنے کے موضوع پر گفتگو بھی کی۔

بعد ازاں اجلاس میں دونوں شعبوں کی فعالیت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران اراکین نے دستوری تبدیلیوں پر ہونے والے اعتراضات پر بھی روشنی ڈالی اور ان کے تسلّی بخش جوابات بھی دئیے۔

اجلاس میں ملکی صورتحال اور اس کے تقاضوں کے مطابق دستوری اداروں کی کوششوں اور حکمت عملی اور اقدامات پر سیر حاصل مکالمہ ہوا۔ اس موقع پر یہ بھی طے کیا گیا کہ دستوری ترامیم کی روشنی میں آئندہ قم اور مشہد کے شعبہ جات کے سربراہ کو نمائندہ مجلس یا صدر کہا جائے گا۔

شرکائے اجلاس نے نئے عزم اور نئے ولولے کے ساتھ امور اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز اور مفید مشورے دئیے۔

دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں شعبۂ قم کے صدر سید شیدا حسین جعفری ، اور ان کے معاونین احسان دانش، عمران حیدر اور سابقہ معاونین سکندر علی حیدری، سید حسین الاصغر اور نذر حافی نے شرکت کی، جبکہ شعبۂ مشہد کی جانب سے صدر عقیل حسین خان، آزاد حسین اور عارف حسین تھہیم شریک تھے۔

اجلاس کے بعد مہمان عہدہ داران، سابقہ سینئر اراکین، جامعۃ بعثت، مدرسۃ الولایہ اور جامعۃ الرضا کے مسئولین کے اعزاز میں موسسہ باقرالعلوم کی طرف سے ایک ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ظہرانے کے بعد بھی بعض احباب نے ایک غیر رسمی ملاقات کی صورت میں مسئولین کے ساتھ نشست و برخاست اور اپنی مفید تجاویز و آرا کا سلسلہ جاری رکھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .