۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
گنداواہ جشن میلاد پیغمبر ص

حوزہ / سردار الانبیاء حبیب خدا حضرت محمد مصطفی ﷺ و امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت و ہفتۂ وحدت کے موقع پر مجلس وحدت المسلمین گنداواہ ضلع جھل مگسی بلوچستان کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں عظیم الشان محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سردارالانبیاء حبیب خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت و ہفتۂ وحدت کے موقع پر مجلس وحدت المسلمین گنداواہ ضلع جھل مگسی بلوچستان کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں عظیم الشان محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شیعہ سنی عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

اس موقع پرمعرفت فاؤنڈیشن کے صدر مولانا سعید احمد سعیدی، مولانا محمد انور مقید،شیعہ علماء کونسل کے ضلعی رہنماء مولانا غلام مصطفیٰ عابدی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر حبیب اللہ دھکڑ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا: سرکار دوعالم رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت تمام مسلمانوں کے لیے نکتہ وحدت ہے۔

مقررین نے کہا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت سب انسانوں کے لیے اسوہ حسنہ ہے۔ اللہ پاک نےیہ کائنات اپنےمحبوب خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے ہی بنائی ہے۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت سے پہلے عرب میں ہر طرف کفر جہالت وظلم جور عروج پر تھا۔ لوگ بت پرست تھے، عرب اپنی بیٹیوں کو زندہ درگور کرتے تھے، بت پرستی کایہ عالم تھا کہ کعبہ کے اندر بھی کافروں نے بت رکھے ہوئے تھے۔

پیامبر اسلام نے اپنے چچازاد بھائی حضرت علی ع کے ساتھ مل کر تبلیغ اسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا پیغام لوگوں تک پہنچایا جس کی وجہ سے مکہ اور گردونواح کے لوگ آہستہ آہستہ دین اسلام میں داخل ہونے لگے۔ پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانیت کو ظلمت کی تاریکیوں سے نکالا۔ پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتۂ وحدت کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

آج کا یہ اجتماع عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اجتماع ہے جس میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہم سب مسلمان بھائیوں کی طرح ہیں۔ ہمیں خاتم النبیین سردار النبیاء رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت کے ایام کو شایان شان طریقے سے منانا چاہیے۔

واضح رہے کہ جشن کی اس پر نور محفل میں شریک مرکزی امام بارگاہ نقویہ کے سید غضنفر علی شاہ بخاری، ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن گنداواہ کے صدر فیاض احمد کلواڑ، مجلس وحدت المسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری روابط سید گلزار شاہ بخاری، گنداواہ کی معزز شخصیت استاد سید عنایت حسین شاہ بخاری، سیف اللہ آرائیں، نوجوان صحافی منیر احمد رڈ نومنتخب کونسلر شاہد حسین کلواڑ گہنور خان تنیو غلام حیدر شاہ پوست ودیگر حضرات کو مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے رہنماؤں نے ہار پہنائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .