۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ ہفتہ وحدت کے اجتماعات سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو جرأت کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا اور حق کے سامنے ڈٹ جانے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا تاکہ مسلم امہ بھی دوسری اقوام کی طرح عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ رسول اکرم (ص) کی تعلیمات پر عمل اور اس کے پرچار کی اشد ضرورت ہے کیونکہ آپ (ص) کی آمد پر دنیا سے ظلم و جبر اور بربریت کا خاتمہ ہوا اور بھٹکی ہوئی انسانیت کی رہنمائی ہوئی۔

یہ بات انہوں نے جشن عید میلاد النبی( ص) اور ہفتہ وحدت کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مسلمانوں کی حالت زار بہت خراب ہے اور دنیا بھر میں امت مسلمہ مظالم اور پریشانیوں کا شکار ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ سرور کائنات (ص) کے اصولوں کی پیروی کرکے دنیا بھر میں پرچم اسلام کو سربلند کیا جائے۔

علامہ شہنشاہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کو جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا اور حق کے سامنے ڈٹ جانے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا تاکہ اسلام دشمن قوتوں کو شکست ہو اور مسلم امہ بھی دوسری اقوام کی طرح عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .