۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اسرائیل اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ امن کے لیے خطرہ ہے، دنیا میں جتنا بھی ظلم ہو رہا ہے اس کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے، عید الفطر پر عالم اسلام کو عہد کرنا ہوگا جو اسرائیل سے دوستی کا ہاتھ بڑھائے گا وہ مسلمانوں کے بے گناہ خون کے سودے کرنے کے مترادف ہےا ان کے ساتھ احتجاجا بائکاٹ کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ ملبرون حجۃ السلام علامہ اشفاق وحیدی نے عید الفطر کے موقع پر العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا ملبرون میں ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر جہاں خوشی کا پیغام لاتی ہے وہاں غریب نادار اور مفلس عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ بھی ہے۔

تصویری جھلکیاں:  العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا میلبورن میں عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع

انہوں نے امام عصر عج اور تمام عالم اسلام رہبر معظم مراجع عظام علماء کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے دور حاضر کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جتنا بھی دنیا میں  انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ امن کے لیے خطرہ ہے، دنیا میں جتنا بھی ظلم ہو رہا ہے اس کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے، عید الفطر پر عالم اسلام کو عہد کرنا ہوگا جو اسرائیل سے دوستی کا ہاتھ بڑھائے گا وہ مسلمانوں کے بے گناہ خون کے سودے کرنے کے مترادف ہےا ان کے ساتھ احتجاجا بائکاٹ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر کا تقاضہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر دنیا سے ظلم کے خاتمے کے لیے تعاون کریں۔جو قوتیں امن امان تباہ کرنے میں سرگرم عمل ہیں ان سے بیزاری کریں۔ 

آخر میں علامہ اشفاق وحیدی نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ عراق شام یمن بحرین افغانستان کشمیر فلسطین میں امن بحال کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .