۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ روزہ احساس کا نام ہے اگر انسان روزہ بھی رکھے اور غریب نادار مفلس لوگوں کا خیال نہیں رکھتا وہ فلسفہ روزے کو سمجھ ہی نہیں سکا روزہ صرف سحری اور افطاری کر لینے کا نام نہی بلکہ دوسرے کو سحری اور افطاری میں شامل کرنے کا نام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماہ مبارک رمضان اللہ کا قرب حاصل کرنے اور کردار سازی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،ایک ماہ انسان تمرین کر کے اپنی باقی ماندہ زندگی کو منظم کرتا ہے، روزہ احساس کا نام ہے اگر انسان روزہ بھی رکھے اور غریب نادار مفلس لوگوں کا خیال نہیں رکھتا وہ فلسفہ روزے کو سمجھ ہی نہیں سکا روزہ صرف سحری اور افطاری کر لینے کا نام نہی بلکہ دوسرے کو سحری اور افطاری میں شامل کرنے کا نام ہے۔ اس بات کا اظہار امام جمعہ ملبرون حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی جو کہ ان دنوں برزبین تبلیغی دورے پر ہیں زینبیہ اسلامک سنٹر میں یکم رمضان المبارک کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ماہ مبارک بہار قرآن ہے اسی ماہ میں انسان کی رہنمائی اور ہدایت کے لیے قرآن کو نازل کیا گیا اس ماہ میں ہم جتنا قرآن کے ساتھ متمسک رہیں گے اور قرآن کے تلاوت کو معمول بنا لیں گے اتنی ہی ہم اپنی زندگی میں آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔ آج دشمن قرآن کی حقیقت کو سمجھ چکا ہے یہی وجہ ہے وہ آئے روز توھین قرآن کر رہا ہے اسے معلوم ھو چکا ہے کہ عالم اسلام کے لیے جو صحیح رہنمائی کرتا ہے وہ قرآن کریمُ ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ یہ ماہ مناجات دعا استغفار کا ہے اس میں یم اپنا محاسبہ کر کے امام زمانہ عج کے لشکر میں شامل ہونے کے قابل بن سکتے ہیں۔ جہان یم باقی دعائیں کر رہے ہیں وہاں ہم حقیقی وارث امام زمانہ عج کے تعجیل ظہور کے لیے بھی دعائیں کرنی ہیں۔ دنیا سے ظلم کے خاتمہ اور عدل و انصاف کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ صحیح مکتب،مکتب اہل بیت ہے جس کے پاس حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم قرآن اہل بیت جسے حقیقی رہنما ہیں اگر ان سے دور ہوگئے تو انسان تباہ و بربادی کے کنارے پہنچ جاتا ہے۔ اگر انسان زندگی میں کامیابی چاہتا ہے تو انہی سے رہنمائی لینی ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .