۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت الله العظمی بشیر نجفی

حوزہ/ اسلامی اورعربی مملکتوں میں اس سرطانی( کینسر زدہ) ٹولہ کہ جس کی بنیاد اسلام اورعرب کےدشمنوں نے رکھی تھی کا یہ پہلا جرم نہیں ہے، ہم اس غاصب ٹولےکےمجرمانہ سلوک کی مذمت کرتے ہیں  اورانکے جرائم کا نشانہ بننے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت  پیش کرتے ہیں اورامت مسلمہ اورعدل و انصاف سےمحبت کرنے والوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس غاصب ٹولےکےخلاف کھڑے ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی دفتر مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف کا فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت پربیان۔ 

بیان کا مکمل متن اس طرح ہے:

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ.
الحمد لله الذي لا يحمد على البلايا سواه، والصلاة والسلام على أشرف المبعوثين للهداية محمد بن عبد الله وعلى آله الغر الميامين، واللعنة على أعدائهم أجمعين إلى يوم الدين.
قال الله سبحانه:(لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِينَ آمَنُواْ الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُواْ،صاحبانِ ایمان سے سب سے زیادہ عداوت رکھنے والے یہودی اور مشرک ہیں ) صدق الله العلي العظيم.
بہت ہی تکلیف اورافسوس کےساتھ  ہمیں یہودیوں کےجرائم کی خبر  ملی خدا انہیں مظلوم فلسطنیوں پران کےجرائم کےعوض دنیا وآخرت  میں ذلت اورعذاب کا مزہ چکھائے۔
اسلامی اورعربی مملکتوں میں اس سرطانی( کینسر زدہ) ٹولہ کہ جس کی بنیاد اسلام اورعرب کےدشمنوں نے رکھی تھی کا یہ پہلا جرم نہیں ہے، ہم اس غاصب ٹولےکےمجرمانہ سلوک کی مذمت کرتے ہیں  اورانکے جرائم کا نشانہ بننے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت  پیش کرتے ہیں اورامت مسلمہ اورعدل و انصاف سےمحبت کرنے والوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس غاصب ٹولےکےخلاف کھڑے ہوں۔
خدا سے یہی امید ہےکہ وہ دن دورنہ ہو کہ جب امت مسلمہ کواس مہلک کینسرزدہ گلٹی سے نجات ملےولا حول ولا قوة إلاّ بالله العلي العظيم.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .