حوزہ نیوز ایجنسی کی غیر ملکی میڈیا کے مطابق،لندن میں واقع تاریخی ٹاور برج پر جمعۃ الوداع کے روز بین المذاہب ورچوئل افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بنگلا دیشی نژاد برطانوی شہری قاضی شفیق الرحمان نے بین المذاہب ورچوئل افطار کے موقع پر اذان دی۔
اس موقع پر عام شہری بھی موجود تھے جنہوں نے اذان کو موبائل کیمروں میں ریکارڈ کرلیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قاضی شفیق الرحمان نے اس موقع پر روایتی عربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور انہوں نے مسجد الحرام کے موذن کے انداز میں اذان دی جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ لندن کے صرف 10 علاقوں میں ہی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت ہے جو کہ گذشتہ سال ہی دی گئی تھی۔