حوزہ نیوز ایجنسی کی المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے بیت المقدس کے مسلم عوام اور شدت پسند صہیونیوں کے درمیان مسجد اقصیٰ کے آس پاس جھڑپوں کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطینی نوجوانوں کی مزاحمت اور استحکام کی تعریف کی،رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے کہا کہ قدس کے عوام بالخصوص میدان میں موجود نوجوانوں کی عظیم کاوشوں کی تعریف کی جانی چاہئے جو دشمن کے دانتوں تک مسلح فوجیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یروشلم سے اظہار یکجہتی کے لئے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی نے بھی مساوات کو تبدیل کرنے کے لئے کاروائی کی ہے ، یہ سب ایسے معاملات ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر وہ تفصیل سے بات کریں گے۔
سید حسن نصراللہ نے بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں ہونے والے آتشزدگی کے سانحہ پر عراقی مذہبی حکام ، عوام ، حکومت اور سیاسی دھڑوں سے اظہار تعزیت کیا اور خدا سے دعا کی کہ وہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو صبر دے نیز زخمیوں کو صحتیابی عطا کرے،انھوں کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس طرح کے واقعات دوبار کبھی رونما نہیں ہوں گے۔
آخر میں انہوں نے عالم اسلام کو امام حسن علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی۔