۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ ہم زمانہ غیبت میں زندگی بسر کر رہے ہیں اس زمانے میں افضل عمل امام عج کے ظہور کا انتظار ہے اور واجبات کی اس طرح ادائیگی ہے کہ جو ہمیں اپنے زمانے کے امام عج سے قریب کئے رہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کےفرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نےکربلاء مقدسہ میں مومنین کے اجتماع سےخطاب کیا اور مرجع عالی قدر کی نصیحتیں اورانکی دعائیں ان تک نقل فرمائیں۔ 

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نےمومنین کےاجتماع سے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کربلاء میں مومنین کی حاضری کی بڑی اہمیت ہےاورخدا کےنزدیک جو ان کا مرتبہ اوراجرہےاسےخدا ہی  جانتا ہےاسی ضمن میں انہوں نےزیارت حضرت امام حسین علیہ  السلام کےاجرکو بیان کیا۔ 

انہوں نےاپنےخطاب میں مزید کہا کہ ہم غیبت امام زمانہ عج کے  زمانےمیں زندگی بسرکررہے ہیں اوراس زمانےمیں امام عج کے  ظہورکا انتظارافضل اعمال میں سےہےاوربلا شک و شبہ واجبات کی  صحیح انداز میں ادائیگی ہمیں امام زمانہ عج کےقریب بنائےرکھتی ہے بلکہ ان کےقلب مقدس کوخوشی وسرورسے بھر دیتی ہےاس لئے  ہمیں حسن خلق کا مظاہرہ کرنا چاہئےزبانوں کو ناجائزاشیاء سےپاک رکھنا چاہئے۔ اوامرالہیہ کی پابندی کرنا چاہئےاورجن جن چیزوں سے خدا نےہمیں منع کیا ہے بہرصورت اس سےخودکو دوررکھنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .