۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیۃ اللہ العظمی بشیر نجفی

حوزہ/ ہم افغانستان کےذمہ داراداروں سےاس وحشیانہ حملے کو انجام دینے والےدہشت گردوں کی معاقبت کا مطالبہ کرتے ہیں اورحکومت مظلوم عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کرے۔ ہم سخت الفاظ میں اس مجرمانہ وحشی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی دفترمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق کی افغانستان کابل میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملےکی سخت مذمت؛ 

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
الحمد لله الذي لا يحمدعلى مكروه سواه، والصّلاة والسّلام على المبعوث رحمة للعالمين محمّد وآله الطّاهرين،واللعنة الدّائمة على أعدائهم إلى يوم الدّين. 
قال الله سبحانه:(الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـاإِلَيْهِ رَاجِعونَ).
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.
بڑے ہی کرب و درد کے بیچ دل دہلا دینےوالےدہشت گردانہ حملے کی خبرملی کہ جس میں سیىکڑوں کی تعداد میں مدرسہ سید الشہداء علیہ السلام افغانستان کابل کی طالبات شہید اورزخمی ہوئیں فلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.
بغیرکسی شک وشبہ کےتنہا اور بچوں پران بزدلانہ اورگھناونے حملے نےدنیا کےسرکشوں کی ان کی انسانیت میں پستی کو اجاگر کردیا ہے۔
ہم افغانستان کےذمہ داراداروں سےاس وحشیانہ حملے کو انجام دینے والےدہشت گردوں کی معاقبت کا مطالبہ کرتے ہیں اورحکومت مظلوم عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کرے۔
ہم سخت الفاظ میں اس مجرمانہ وحشی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین کی خدمت میں اورافغانستان کی عزیز نیک عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہیں کہ انہیں صبر کی توفیقات سے نوازے اورزخمیوں کو شفاء عاجلہ نصیب کرے۔ إنّه سميع مجيب، (إِنَّ اللّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَواْ وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ).

آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کا افغانستان کابل میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملےکی سخت مذمت 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .