افغانستان بم دھماکا
-
مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی مزار شریف افغانستان میں دہشت گردانہ واقعہ کی مذمت
حوزہ/ حجۃ الاسلام شہریاری نے ایک بیان میں مزار شریف افغانستان میں دہشت گردانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
تکفیری دہشت گردی استکبار جہاں اور صہیونیت کے تھنک ٹینکس سے پیدا ہوئی ہے، میجر جنرل باقری
حوزہ/ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایک پیغام میں قندوز شہر افغانستان میں مسجد سید آباد پر دہشت گردانہ حملے اور غیر انسانی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ عالمی تسلط کے نظام اور صہیونیت کے تھنک ٹینکس سے پیدا ہونے والی تکفیری دہشت گردی کا خطرہ اور استکبار جہاں کے زیر نظر سرگرمیاں سرانجام دینے والی جاسوس تنظیمیں امت مسلمہ کو نشانہ بناتی رہیں ہیں۔
-
آیۃ اللہ العظمی مکارم شیرازی کا حالیہ افغان واقعے پر اظہار تشویش:
ہم کب تک تکفیریوں کے ہاتھوں افغان عوام کی نسل کشی کا مشاہدہ کرتے رہیں گے؟
حوزہ/ حضرت آیۃ اللہ مکارم شیرازی نے افغانستان کے شہر قندوز میں نمازیوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شک یہ خونی واقعہ انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے جس کے خلاف امت مسلمہ اور عالمی برادری کو دوٹوک اور عملی مؤقف اختیار کرنا چاہئے۔
-
عالمی برادری افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کرے، آیۃ اللہ العظمی مظاہری
حوزہ/آیۃ اللہ مظاہری نے کہا کہ افغانستان کی مظلوم قوم بالخصوص اس ملک کے مظلوم شیعہ تقریباً نصف صدی سے انتہا پسند تکفیری گروہوں خاص طور پر داعش کے غیر انسانی فرقے اور استکبار جہاں اور ان کے حامیوں کے محاصرے میں ہیں۔
-
آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کا افغانستان کابل میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملےکی سخت مذمت
حوزہ/ ہم افغانستان کےذمہ داراداروں سےاس وحشیانہ حملے کو انجام دینے والےدہشت گردوں کی معاقبت کا مطالبہ کرتے ہیں اورحکومت مظلوم عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کرے۔ ہم سخت الفاظ میں اس مجرمانہ وحشی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔
-
ابھی صرف ایک سلیمانی دنیا سے رخصت ہونے ہیں پوری ملت زندہ ہے، میر مقبول جعفری کشمیری
حوزہ/ اگر ایسا دلدوز اور خونین حادثہ یورپ کے کسی دور افتادہ گاؤں دیہات میں پیش آیا ہوتا تو دنیا بھر میں نہیں معلوم کتنے دن تک سوگ منایا جاتا تمام ممالک کے پرچم کئی کئی دنوں کے لیے خم کئے جاتے بلکہ سرنگوں کئے جاتے، روسا اور وزرائے مملکت فرداً فرداً تعزیت نامے ارسال کرتے۔۔۔۔ لیکن یہ تو ایک مخصوص طبقہ کی نونہال تھیں ان کا تو خدا، رسول اور آل رسول ص کے سوا کوئی سہارا نہیں ہے
-
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا کابل اور فلسطین کے انسانیت سوز واقعات پر اظہار تشویش
حوزہ/جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کابل اور فلسطین میں پیش آنے والے دہشت گردانہ جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے،تمام گروہوں، جماعتوں، علماء، دانشوروں اور محورمزاحمت و مقاومت کے جوانوں کو مسلم ممالک کے لئے امید سے بھرا ہوا مستقبل رقم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
-
مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر قابو اسرائیلی فوج کا حملہ ظلم کی انتہاء ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ صیہونیت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امہ کو متحد ہونا ہوگا، آئے روز اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں ، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر قابض اسرائیلی فوج کا حملہ ظلم کی انتہاء ہے۔
-
آیت اللہ حکیم کے نمائندوں کا کابل دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت
حوزہ / آیت اللہ سید سعید حکیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک وفد نے کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
-
ترجمان وزارت خارجہ ایران :
ایران دہشت گردی کے خلاف جامع جنگ میں افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے
حوزہ / ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جامع جنگ میں افغانستان کے عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔