منگل 17 نومبر 2020 - 23:24
آیت اللہ حکیم کے نمائندوں کا کابل دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت

حوزہ / آیت اللہ سید سعید حکیم کی نمائندگی کرتے ہوئے  ایک وفد نے کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید سعید حکیم کی نمائندگی کرتے ہوئے  ایک وفد نے کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق، اس وفد نے زخمیوں کو آیت اللہ سید حکیم کا سلام پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کی۔

شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے اخراجات اور طبی امور کے پیش نظر تحائف بھی دیئے گئے۔

یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اعلیٰ تعلیمی مرکز پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 40 سے زیادہ طلباء شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha