۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجۃ الإسلام شيخ علی نجفی 

حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اور پوری امت مسلمہ کو چاہئےکہ حقیقی طور پر اپنے سلوک، اپنے اخلاق اپنے رویے سے حقیقی اسلام محمدی کو دنیا کے سامنے پیش کریں اسلئے کہ ہمارے نبی ؐ نےاسلام کو اپنےسلوک اپنے اخلاق اپنے اعمال  سےتقریبا چالیس سال تک پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفترکے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے ولادت با سعادت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مناسبت  پر مختلف ٹیلی ویزن اور اخباری نمائندوں سے گفتگو میں  فرمایا کہ آج امت مسلمہ شدید دوہرے حملے کا سامنا کررہی ہے۔ پہلا حملہ اور چیلنج داخلی ہے جسمیں بنام اسلام اور بغیر کسی مناسب دلیل اور وجہ پرایک دوسروں کو کا فربنانا ایک دوسرے سے علی الاعلان اظہار عداوت اور اسکا بائیکاٹ اور دوسرا چیلنج امت مسلمہ کے باہر سے ہے اسمیں اپنی پوری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسلام پرزیادتی، اسلام پرجھوٹے اور بے بنیاد الزام اور اتہام لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ یا تو اسلام کی دشمنی کی وجہ سے ہے یا پھر امت مسلمہ ہی میں سے بعض غیر سوچی سمجھی کرتوتوں کی وجہ سے ہے انہوں نے اسلام کے لئےغیر مناسب نظریہ اپنالیا ہےاسلئے آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ امت مسلمہ پوری دنیا پرحقیقی اسلام محمدی اور نبی اعظم ؐ کی واضح و روشن تصویر پیش کرے اورانہیں رسول اللہ ؐ کے اخلاق، انکے کرم، انکے سلوک اورامت مسلمہ اور پوری دنیا  پر انکے اثرات  سے دنیا  کو باخبر کرے  اسلئے کہ یہ وہ چیزیں ہیں کہ جو جاہلیت زدہ معاشروں اور قتل وغارت گری کی فضا سے نقل ہونے والے حقائق کے برعکس ہیں تاکہ دنیا کو صحیح واقفیت ہو کہ اسلام ایک نظام  ہے اسمیں قوانین ہیں اسلام اخلاق واقدارکا پابند بناتا ہےمحبت امن و سلامتی کو اس طرح بانٹتا ہے کہ جسمیں معاشرے کے ہرفرد چاہے وہ مرد  ہو یا عورت بڑے ہوں یا چھوٹےسب کے حقوق محفوظ ہیں اور سب ان حقوق اوراپنی ذمہ داریوں سے واقفیت رکھتے ہیں۔ 

حجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی دام عزہ نےمزید بیان کیا کہ ہمیں اور پوری امت مسلمہ کو چاہئےکہ حقیقی طور پر اپنے سلوک، اپنے اخلاق اپنے رویے سے حقیقی اسلام محمدی کو دنیا کے سامنے پیش کریں اسلئے کہ ہمارے نبی ؐ نےاسلام کو اپنےسلوک اپنے اخلاق اپنے اعمال  سےتقریبا چالیس سال تک پیش کیا یہاں تک کہ  پورے جزیرہ عرب میں صادق و امین کے لقب سے مشہورہوئےاسی طرح رسول اللہ ؐ کا برتاؤمومنین اورانکے علاوہ  جو بھی تھے سب کے ساتھ برابر تھا  اوراسی اخلاق  نے اسلام کی وہ زمین ہموارکی کہ لوگ رسول اللہ ؐ اور اسلام کے دامن سےلگنے لگےاسلئے کہ انہیں یہاں عمل و قول میں حقیقی ارتباط ملا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .