۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید صدر الدین قپانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ٹرمپ کا خاتمہ دنیا پر امریکی تسلط کے خاتمے کے برابر ہے، کہا کہ ٹرمپ نے ہتھیاروں سے دھمکی اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کرکے اپنی آمریت کا چہرہ بے نقاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے جمعے کے خطبوں کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ ٹرمپ کا خاتمہ دنیا پر امریکی تسلط کے خاتمے کے برابر ہے، کہا کہ ٹرمپ نے ہتھیاروں سے دھمکی اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کرکے اپنی آمریت کا چہرہ بے نقاب کیا۔

 انہوں نے کہا کہ جب ٹرمپ نے صدارتی عہدے سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ایک نئے دور کا سامنا کر رہے ہیں، جو قوموں کا دور ہے اور مغربی افسانوی تہذیب و تمدن کا خاتمہ ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے  اشارہ کیا کہ کچھ طنزیہ چینلز اپنی سیاست میں اسلام کی شکست کے بارے میں بات کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ اسلام موجودہ دور کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ ملت عراق پر لازم ہے کہ وہ ان جیسے نیٹ ورکس اور ان کے مالکان کی شناخت کرتے ہوئے یہ جان لینا چاہیے کہ عراق کو جلانے میں ناکامی کے بعد انہوں نے اسلام کو نشانہ بنایا ہے۔ 

دوسرے خطبے میں نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا کہ قرض لینے اور فنڈز کی کمی سے متعلق قانون کی منظوری کا مطلب کردوں کے خلاف شیعہ سنی اتحاد نہیں ہے بلکہ یہ صرف بحرانوں کے حل کے لئے ہے۔کرد کا عراق کے اہم علاقوں میں شمار ہوتا ہے جسے عراق سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .