حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی حزب اللہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ کل بغداد میں امریکی سفارت خانے پر بمباری انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کو چھپانے کے لئے کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ، عراقی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے پر کئے جانے والے حملے دو وجوہات سے خالی نہیں ہے،یا تو لاعلمی اور حماقتوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے یا پھر ٹرمپ اور اس کی ٹیم کی مزدوری کے لئے ہو سکتا ہے۔
حزب اللہ عراق نے مزید کہا کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ لانچر سے حملہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی شکست پر پردہ ڈالنے، داخلی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لئے اور ٹرمپ کو جنگوں کا فاتح قرار دینے کی ایک کوشش تھی تاکہ اس کی شکست کو چھپایا جا سکے ۔
یاد رہے کہ گذشتہ رات بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے پر نامعلوم سمت سے راکٹ حملہ ہوا تھا۔