۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
نماینده صلب سرخ در نجف اشرف

حوزہ / مریم لیا میلر نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سیستانی کا داعشی دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کے دوران فتویٰ عراقی عوام کے تمام طبقات کے لئے امن و سلامتی کا ایک ذریعہ بنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، نجف اشرف میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) کی نمائندہ مریم لیا میلر نے ایک وفد کے ہمراہ ، عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی سے وابستہ العباس (ع) چھاؤنی کے 26 ویں بریگیڈ کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور ادارے کے کمانڈر میثم الزیدی نے ان کا استقبال کیا۔

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی نمائندہ نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے داعش دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کے دوران اور عراقی سرزمین سے قبضہ چھڑانے کیلئے جاری کردہ سفارشات عراقی عوام کے تمام طبقات کے لئے ایک دستاویز اور امن چارٹر ہیں اور ہم تجویز کرتے ہیں کہ ان سفارشات کو عراقی اور بین الاقوامی سطح پر نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے۔ 

میثم الزیدی نے ، شعبہ انسانیت اور ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنے میں اس کمیٹی کے بہت سے اقدامات اور کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی  دو متوازی خطوط پر گامزن ہے،پہلا قدم انسانیت کی خدمت ہے جیسے بے گھر اور غریب فیملیز کی مدد کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے سرکاری اداروں کی مدد کرنا جو لوگوں کی خدمت کے لئے کام کرتے ہیں اور دوسرا قدم، سیکیورٹی اداروں سے مل کر مختلف جہتوں سے ملکی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششیں کرنا ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ العباس بریگیڈ ،ریڈ کراس ملکی سطح پر جہاں بھی امداد رسانی میں مصروف ہے وہاں پر تعاون اور مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

آخر میں ، ریڈ کراس کمیٹی کے وفد نے عراق کے مختلف صوبوں میں تمام اداروں کی جانب سے کئے جانے والے تعاون اور امداد رسانی کو سراہتے ہوئے قدردانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .