۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
آیت الله سید محمدحسین حسینی جلالی

حوزہ / آیت اللہ سید محمد حسین حسینی جلالی کا آج صبح امریکہ کے شہر شکاگو میں انتقال ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ سید محمد حسین حسینی جلالی آج صبح امریکہ کے شہر شکاگو میں انتقال کر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ، آپ ایک متقی اور پرہیزگار عالم دین تھے۔ آپ 1321شمسی میں عراق کے شہر کربلا میں پیدا ہوئے ۔

مرحوم و مغفور کا شمار ایرانی نسخہ جات کے ماہرین ،کتابوں کے متون کی تصحیح کرنے والے ،فہرست نگار اور متعدد کتابوں کے مصنف میں ہوتا تھا،شکاگو میں مقیم اور اسی ریاست میں The open School کے بانی اور ڈائریکٹر تھے۔

آیت اللہ جلالی امریکی ریاست شکاگو کے شیعوں کی دعوت پر وہاں گئے تھے اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات اور معارف کو عام کرنے کے ساتھ امریکی مسلمانوں کے استفادہ کیلئے بے شمار مذہبی اور فقہی کتابیں بھی شائع کیں۔

مرحوم و مغفور، آیت اللہ سید محمد رضا حسینی جلالی کے بڑے بھائی تھے - جو کہ حوزہ علمیہ قم کے ،اسلامی فرقوں بالخصوص زیدیہ فرقے کے ماہر اساتذہ اور مصنفین میں سے تھے۔

آثار علمی 

مندرجہ ذیل کتابیں مرحوم و مغفور کے علمی آثار ہیں "فھرس التراث" ، "مسند نھج البلاغہ" ، "دراسۃ حول القرآن الکریم" ، "دراسۃ حول نھج البلاغۃ" ، "مسند الامام موسی بن جعفر (ع)" اور "ارشاد المؤمنین الی معرفۃ نھج البلاغۃ المبین"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .