۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تصاویر/ دیدار جمعی از طلاب جمهوری آذربایجان با آیت الله اعرافی

حوزہ/ ایرانی حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ نے کہا کہ امیدوار ہیں کہ دنیا کے تمام خطوں میں امت مسلمہ کے لئے قرہ باغ کی حالیہ فتح جیسی فتوحات تمام مقبوضہ اسلامی سرزمین سے غیر ملکیوں کے انخلاء اور خاص طور پر اسرائیل کی نابودی اور شکست کی صورت میں میسر ہوں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جمہوریہ آذربائیجان کے علماء وطلاب پر مشتمل ایک وفد نے حوزہ علمیہ قم کے میٹنگ ہال میں آیت اللہ اعرافی سے ملاقات کی ہے۔ حوزہ علمیہ کے سربراہ نے قرہ باغ کی آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امیدوار ہیں کہ دنیا کے تمام خطوں میں امت مسلمہ کے لئے قرہ باغ کی حالیہ فتح جیسی فتوحات تمام مقبوضہ اسلامی سرزمین سے غیر ملکیوں کے انخلاء اور خاص طور پر اسرائیل کی نابودی اور شکست کی صورت میں میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جب قرہ باغ کا واقعہ پیش آیا تو ہمارے لیے  بہت ہی اہم مسئلہ تھا اور ہم نے اپنے مذہبی فریضہ سمجھتے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے جانے پر زور دیا۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ہماری ایک ملاقات میں ، انہوں نے بھی یہ کہا کہ ہم اسلامی سرزمینوں کے معاملے پر بغیر کسی سیاسی غور و فکر اور بین الاقوامی منطق کے ساتھ اپنے مؤقف کا اعلان کرتے ہیں اور ہم اسلامی علاقوں کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے بیان کیا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حوزہ علمیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے صحیح اور درست اقدام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان حوزہ علمیہ اور مذہبی علوم میں تاریخی حیثیت رکھتا ہے،اس شاندار عظیم تاریخی پس منظر زندہ اور جاری رکھنا چاہیے۔

 آیت اللہ اعرافی نے علماء و طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو موجودہ حالات کے مطابق مذہبی شعبوں میں ملک کے نوجوانوں سے وابستہ علمی اور سائنسی فنی کاموں پر عمل کرنا چاہیے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے ارمنستان حکومت کے بارے میں کہا کہ ارمنستان حکومت کو اپنی ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرانا چاہیے اور بین الاقوامی قانون ، مذہبی احساسات ،جذبات اور منطق کا خیال رکھنا چاہیے۔

امام جمعہ قم نے بیان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے مسلمانوں کے ساتھ ہے اور رہے گا،صحیح اور درست اقدام یہی ہے کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے نئی غلطیوں سے دوری اختیار کی جائے۔
سربراہ حوزہ علمیہ نے کہا کہ آذربایجان کی عظیم قوم کے ساتھ ، ہم اس پڑوسی ملک کی حکومت کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آذربائیجان کے حکام نے دیکھا کہ اگر صحیح اور درست پالیسی اپنائی جائے تو ایران ان کے شانہ بشانہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیدوار ہیں کہ آذربائیجان کی حکومت کچھ اہم امور پر توجہ دے گی ، جیسے صیہونی حکومت کے ساتھ روابط جو کہ امت مسلمہ کے لئے خطرناک ہے  اور ہم جانتے ہیں کہ آذربائیجان اسلامی دنیا کا ایک اہم حصہ ہے اور صہیونیوں کو وہاں کے بارے میں سازش کرنے کا سوچنے کا بھی موقع نہیں دینا چاہیے۔

آخر میں آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ آذربائیجان کی حکومت کو لازمی طور پر صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کردینا چاہیے،کیونکہ یہ تعلق آذربائیجان کے مستقبل کیلئے  خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .