۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آیت الله سید یحیی جعفری-نماینده ولی فقیه در کرمانآیت الله سید یحیی جعفری

حوزہ/ ایران صوبہ کرمان میں سابق نمائندہ ولی فقیہ اور حوزہ علمیہ کرمان کونسل کے سربراہ آیت اللہ سید یحییٰ کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایران صوبہ کرمان میں سابق نمائندہ ولی فقیہ اور حوزہ علمیہ کرمان کونسل کے سربراہ آیت اللہ سید یحییٰ جعفری کئی سالوں سے دین مبین اسلام کی تبلیغی اور علمی جد و جہد کرنے کے بعد گزشتہ روز کرمان میں واقع مہرگان اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

آیت اللہ جعفری 1310شمسی میں صوبہ کرمان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔

مرحوم و مغفور امام راحل (رح) کے حکم کے مطابق1359شمسی میں کرمان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ منتخب ہوئے اور اس کے بعد مقام معظم رہبری کی تائید سے 2016ء تک اسی عہدے پر فائز رہے ۔ امامت جمعہ سے مستعفی ہونے کے بعد سے وفات تک حوزہ علمیہ صوبہ کرمان کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

اس کے علاوہ آیت اللہ سید یحییٰ جعفری کی دفاع مقدس میں مجاہدین کی سربراہی اور تربیت سمت حوزہ علمیہ کرمان کے طلباء کو متحرک کرنے کی خدمات بھی قابل ذکر ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .