۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
بالصور/ رئيس جامعة المصطفى العالمية حجة الإسلام والمسلمين عباسي يتفقد مركز إعلام الحوزة العلمية بقم المقدسة

حوزہ / جامعہ المصطفی العالمیہ کے چانسلر ڈاکٹر عباسی نے کہا کہ پاکستان میں 450شیعہ حوزہ ہائے علمیہ فعال ہیں، ہم پاکستان میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو رجسٹرڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جامعہ المصطفی العالمیہ کے چانسلر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عباسی نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 450شیعہ حوزہ ہائے علمیہ فعال ہیں، ہم پاکستان میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو رجسٹرڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی طلاب اور علماء کرام کی حوزہ علمیہ قم  میں تعلیم حاصل کرنے کی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سرگرمیاں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے آغاز سے ہی جاری ہیں اور اب تک کئی ہزار پاکستانی طلباء اور علماء ایران میں دینی علوم کے حصول کیلئے آئے ہیں۔

المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں مختلف حوزہ ہائے علمیہ فعال ہونے کے باوجود پاکستان میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام چار دینی مدارس تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں اور اس وقت المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کی نمائندگی ، پاکستان میں جامعہ المصطفی کو یونیورسٹی سطح پر رجسٹرڈ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .