۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کشمیری خواتین

حوزہ/ ۲ کشمیری خواتین شمائلہ اور رئیسہ نے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے لئے داخلہ لیا ہے۔ شمائلہ کو "تفسیر القرآن" میں پی ایچ ڈی اور رئیسہ کو "اسلامی خاندانی فقہ" میں پی ایچ ڈی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کی خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور آگے بڑھ رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں اپنا قدم آگے بڑھاتےہوئے ۲ کشمیری خواتین شمائلہ اور رئیسہ نے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے لئے داخلہ لیا ہے۔ شمائلہ کو "تفسیر القرآن" میں پی ایچ ڈی اور رئیسہ کو "اسلامی خاندانی فقہ" میں پی ایچ ڈی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

سنٹرل کشمیر بڈگام کے متمدن اداکار، شاعر، اسکرپٹ رائٹر اور مشہور مزاح نگار نذیر احمد جوش کی بیٹی شمائلہ زینب اور احمد پورہ ماگام کے ایک اور معروف عالم سید تنویر حسین موسوی کی اہلیہ رئیسہ اختر نے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ پی ایچ ڈی کے لیے یہ پہلی بار ہے کہ کسی کشمیری خاتون نے ایرانی مدرسے میں اعلیٰ تعلیم کے لئے داخلہ لیا ہے اتنی بلندی کو چھوا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں طالبہ کا تعلق جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے مدرسہ بنت الہدیٰ سے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .