۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
لکھنؤ میں ادارہ مقصد حسینی کے زیر اہتمام عزائے فاطمیہ کی سہ روزہ مجالس کا سلسلہ جاری؛

حوزہ/ ادارہ مقصد حسینی  کشمیری محلہ، لکھنؤ کی جانب سے اس سال بھی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے سہ روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ رسول اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مختلف تواریخ بیان کی جاتی ہیں ۔ برصغیر میں ان میں سے دو تاریخ مشہور ہیں ۔ ایک ۱۳؍ جمادی الاول اور دوسری تاریخ ۳؍ جمادی الثانی کی ہے ۔ پہلی تاریخ کی بنیاد پر بھی پوری دنیا میں سیدہ کائنات کا سوگ منایا جاتا ہے اور دوسری تاریخ کی مناسبت سے تو بدرجہ اولیٰ ۔

حضرت زہرا (س) کی زندگی کو خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل، مولانا کلب جواد نقوی

ادارہ مقصد حسینی کشمیری محلہ، لکھنؤ کی جانب سے اس سال بھی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے سہ روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ گذشتہ کل کی مجلس کو حجۃ الاسلام مولانا سید کلب جواد نقوی نے خطاب کیا تھا ۔ مولانا نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کو خصوصا خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل قرار دیا ہے ۔ مولانا نے مصائب سیدہ زہر اسلام اللہ علیہا پر مجلس کا اختتام کیا۔ مومنین نے گریہ و زاری کرتے ہوئے ماتم کیا ۔ مجلس کے بعد نذر شہزادی سلام اللہ علیہا کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

حضرت زہرا (س) کی زندگی کو خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل، مولانا کلب جواد نقوی

مجلس میں کثیر مومنین کے علاوہ شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے صدر جناب علی زیدی صاحب ، مولانا سرکار حسین صاحب ، مولانا شباہت حسین رضوی صاحب ، مولانا ڈاکٹر منظر علی عارفی صاحب اور دیگر علمائے کرام کے ساتھ جناب شمیل شمسی صاحب ، جناب امن رضوی صاحب، جناب شاذ رضوی صاحب، جناب شیخ جون علی صاحب ، جناب شیخ کمیل علی صاحب ، جناب کمیل صاحب اور جناب توحیدصاحب وغیرہ نے شرکت کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .