حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ دختر رسول ؐخاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا کی شہادت کی مناسبت سے ایام عزائے فاطمیہ کی مجالس و ماتمداری کے پروگرام پوری دنیا میں جاری و ساری ہے، اسی مناسبت سے مرکزِ عزاء لکھنو واقع امام بارگاہ پیارے جانی کشمیری محلہ میں بھی سیہ روزہ ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس کا سلسلہ جاری ہے کل اس سلسلے کی دوسری مجلس کو مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری نے خطاب کیا۔
مجلس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، مولانا جاوید حیدر زیدی نے جناب فاطمہ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ محمد کے ٹکڑے کا نام نہیں بلکہ نبوت کے ٹکڑے کا نام ہے۔
مولانا موصوف نے مزید کہا کہ جب رسالت اپنے بدن میں کمزوری محسوس کرتی ہے تو وہ سیدہ کی چادر میں آجاتی ہے، آخر میں جناب فاطمہ کے اپر پڑنے والی مصیبتوں کا ذکر کیا جس کو سن کر مومنین گریہ کرنے لگے۔