۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جلوس طلاب قم

حوزہ/ قم المقدسہ میں طلاب ہندوستان کی جانب سے روز شہادت حضرت صدیقہ طاہرہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جسے عالمی شہرت یافتہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ضیغم الرضوی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں طلاب ہندوستان کی جانب سے روز شہادت حضرت صدیقہ طاہرہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جسے عالمی شہرت یافتہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ضیغم الرضوی نے خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق، مجلس عزا نماز ظہرین کے بعد حسینیہ امام صادق علیہ السلام میں منعقد ہوئی، مجلس کے فوراً بعد جلوس عزا برآمد ہوا جس میں طلاب کرام نے بھر پور شرکت کی، یہ جلوس حسینیہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے شروع ہو کرحرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا پر اختتام پذیر ہوا جس میں طلاب کرام نے نوحہ و ماتم کر کے امام وقت کو ان کی جدہ ماجدہ کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس قدیمی مجلس عزا میں ایران کے مختلف شہروں جیسے اصفہان، آشتیان، مشہد اور تہران وغیرہ سے کثیر تعداد میں طلاب کرام شرکت کے لئے تشریف لاتے ہیں اور حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی خدمت میں ان کی جدہ ماجدہ کا پرسہ پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .