حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میہڑ ضلع دادو سندھ میں بسلسلۂ شہادت سیدہ فاطمة الزھرا (س) مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے مدرسہ سفینہ اہلبیت (ع) میہڑ میں سالانہ عشرہ مجالس عزا کی نویں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس عزا سے حجة الاسلام والمسلمین مولانا سجاد حسین آہیر (اسلام آباد ) نے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا: جو لوگ کہتے ہیں ہم حق کے ساتھ نہیں تو باطل کے ساتھ بھی نہیں ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہو سکتا چونکہ جو حق کے ساتھ نہیں ہے تو یعنی وہ باطل کے ساتھ ہے۔
حجۃ الاسلام آہیر نے کہا: سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا آیاتِ قرآن کا خوبصورت مصداق ہیں حتی کہ ہمارے وقت کے امام کے لئے بھی جو رول ماڈل ہے وہ سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات ہے لہذا ہمارے لئے بھی سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات ہی رول ماڈل ہونی چاہئے۔
قابلِ ذکر ہے کہ ان دنوں ایامِ فاطمیہ (س) کے سلسلہ میں دنیا بھر کے مومنین ان مجالس عزا میں شرکت کر کے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کی بیٹی کی مظلومیت کا پرسہ دے رہے ہیں۔