۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
میہڑ ضلع دادو سندھ میں بسلسلۂ شہادت سیدہ فاطمة الزہرا (س) عشرۂ مجالس عزا کا انعقاد

حوزہ / میہڑ ضلع دادو سندھ کی مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے مدرسہ سفینہ اہلبیت (ع) میہڑ میں بسلسلۂ شہادت سیدہ فاطمة الزھرا سلام اللہ علیہا سالیانہ عشرہ مجالس عزا کی آٹھویں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میہڑ ضلع دادو سندھ کی مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے مدرسہ سفینہ اہلبیت (ع) میہڑ میں بسلسلۂ شہادت سیدہ فاطمة الزھرا سلام اللہ علیہا سالیانہ عشرہ مجالس عزا کی آٹھویں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

حجة الاسلام والمسلمین سجاد حسین آہیر صاحب (اسلام آباد ) نے مجلس عزا سے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا: اللہ نے بہت خوبصورت نظام بنایا ہے۔ آیت ولایت کے مطابق اللہ کو جس نے ولی مانا ہے اس کو اللہ کے نمائندوں کو بھی ماننا پڑے گا۔ پوری کی پوری عزت بس خدا کے لئے ہے اور عزت اللہ کے رسول کے لئے ہے اور یہ عزت مومنین کے لئے ہے۔اسی طرح ولایت فقط اللہ کی نہیں اور مومنین کی بھی ہے۔ اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اور اولوالامر کی اطاعت کرو۔

حجةالاسلام سجاد آہیر نے مزید کہا: نظام ولایت کو بچانے کے لئے سیدہ سلام اللہ علیہا ہر ایک کے دروازہ پر گئیں۔ ایسے حالات بن گئے تھے کہ لوگ دروازہ بھی نہیں کھولتےتھے۔ کتنی ہی دفعہ سیدہ سلام اللہ علیہا لوگوں کے دروازے پر گئیں اور جب عورتیں نکلتیں تو سیدہ سلام اللہ علیہا ان سے کہتیں "کیوں آپ لوگوں نے علی کو تنہا چھوڑ دیا ہے؟"۔

قابلِ ذکر ہے کہ علاقے کے مومنین کی کثیر تعداد نے مجلس عزا میں شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .