۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ کی جانب سے سالیانہ تحفظ عزاداری کانفرنس و مجلس عزا کا انعقاد

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ کی جانب سے سالیانہ تحفظ عزاداری کانفرنس و مجلس عزا بسلسلہ  شہادت امام محمد باقر علیہ السلام   مدرسہ سفینہ اہلبیت علیہم السلام میہڑ میں منعقد کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ کی جانب سے سالیانہ تحفظ عزاداری کانفرنس و مجلس عزا بسلسلہ شہادت امام محمد باقر علیہ السلام مدرسہ سفینہ اہلبیت علیہم السلام میہڑ میں منعقد کی گئی۔

حجۃالاسلام والمسلمین مولانا عبد الرشید محسنی ( صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ ) نے تحفظ عزاداری کانفرنس و مجلس عزا میں افتتاحی کلمات پیش کئے۔

مدرسہ سفینہ اھلبیت علیھم السلام میہڑ کے پرنسپل حجت الاسلام و المسلمین علامہ عابد علی عرفانی، امیر علی حیدری (نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو )، حجت الاسلام و المسلمین مولانا مجاھد حسین الحسینی (جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو )، حجت الاسلام و المسلمین مولانا جاوید علی جوادی ( آف نجف اشرف )، برادر سلامت علی جعفری (قلعہ صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو )، علی حسن زرداری ( نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو ) نے خطاب کیا۔

تمام خطباء و مقررین نے موجودہ حالات میں درپیش عزاداری اور مجالس عزا میں ہونے والے مسائل پر سامعین سے گفتگو کی اور انتظامیہ تک ان کے مسائل کو پہچانے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

تحفظ عزاداری کانفرنس و مجلس عزا بسلسلہ شہادت امام محمد باقر علیہ السلام میں سید زوار شیر محمد شاہ لکیاری ( سربراہ انجمن قلندری میہڑ )، سید اعجاز علی شاہ کاظمی ( صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل جوہی )، احسان علی اصغری ( مرکزی رہنماء اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان )، اشرف علی سخیرانی ( ضلعہ دادو نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان )، میثم عباس جویو ( جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سیہون )، منتظر مھدی ( مرکزی رہنماء اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان )، محسن علی شیخ ( متولی حیدری امام بارگاہ میہڑ و رہنماء MWM )، زوار نوید علی جتوئی ( آف بیٹو جتوئی ) اور تمام بانیان مجالس تنظیمی زمہ داران انجمنوں اور تمام یونٹس نے بھرپور شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .