۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
جناب ام البنین (ع) کی رحلت کی مناسبت سے  نجف اشرف میں مجلس عزا کا انعقاد

حوزہ/ جناب ام البنین(ع) کی رحلت کی مناسبت سے مجلس وحدت المسلمین شعبہ نجف اشرف کا مؤسسہ باقر العلوم(ع) میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جناب ام البنین (سلام اللہ علیہا) کی رحلت کی مناسبت سے مجلس وحدت المسلمین شعبہ نجف اشرف کی جانب سے مؤسسہ باقر العلوم(ع) میں جمعرات کے روز مؤرخہ 28/12/2023 کو مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزا کی شروعات اپنے مقررہ وقت پر کی گئی، جس میں مولانا سید فیضان حیدر جعفری نے تلاوتِ کلامِ الہی کا شرف حاصل کیا۔

انکے بعد نجف اشرف کے معروف خطیب محترم عالی قدر مولانا سید علی عباد نجفی صاحب نے جناب ام البنین (ع) کے حوالے سے فضائل و مصائب بیان فرمائے۔ مجلس عزا میں آنے والوں کو تسبیح کے دانوں کی طرح منظم رکھنے کی نظامت کے فرائض مولانا شیخ امتیاز علی جعفری نے ادا کیے۔ مجلس عزا میں علماء کرام و طلاب عظام نے بھرپور شرکت کی اور آخر میں دسترخوانِ جناب ام البنین(ع) بچھایا گیا جس سے مؤمنین نے کھانا تناول فرمایا اور تمام منتظمین کیلئے دعائے خیر فرمائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .