۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
نجف اشرف

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی السید محمد سعید طباطبائی الحکیم طاب ثراہ کے چہلم کی مناسبت سے جامعہ آل محي الدین نجف أشرف میں طلاب ہند مقیم نجف اشرف کی طرف سے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیت اللہ العظمی السید محمد سعید طباطبائی الحکیم طاب ثراہ کے چہلم کی مناسبت سے جامعہ آل محي الدین نجف أشرف میں طلاب ہند مقیم نجف اشرف کی طرف سے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں جناب مولانا شیخ ذاکر حسین ہندی نے مصائب اہل بیت علیہم السلام بیان کئے اور حجۃ الاسلام والمسلمين شيخ علي نجفي صاحب نے خطاب کیا اور آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمين علامہ سید عزالدین الحکیم دام عزہ نے مجلس ترحیم کے انعقاد پر طلاب ہند کا شکریہ ادا کیا اور سماحۃ المرجع الحكيم طاب ثراه کے حالات زندگی اور نصائح کو بیان فرمایا ۔

قابل ذکر ہے کہ اس مجلس میں نمائندے ولی فقیہ آیۃ اللہ سید مجتبٰی الحسینی و مركز الأبحاث العقائديہ کے مدیر جناب علامہ حجۃ الاسلام شيخ طاہر سلامی کے علاوہ افاضل حوزہ علمیہ نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔اختتام مجلس پر علامہ سید عزالدین طباطبائی الحکیم دام ظلہ کی اقتداء میں نماز مغربین ادا کی گئی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .