۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
نجف اشرف

حوزہ/ مرکز زہراء سلام اللہ علیہا نجف اشرف میں المشکاۃ فاؤنڈیشن نجف اشرف کے زیر اہتمام  ”المشکاة“ نامی خصوصی رسالہ وقت کی ضروت کے تحت بعنوان ”القرآن“ (شمارہ نمبر- 1-) عمل میں آیا جسمیں نجف اشرف کے بزرگ علماء و طلاب نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز زہراء سلام اللہ علیہا نجف اشرف میں المشکاۃ فاؤنڈیشن نجف اشرف کے زیر اہتمام ”المشکاة“ نامی خصوصی رسالہ وقت کی ضروت کے تحت بعنوان ”القرآن“ (شمارہ نمبر- 1-) عمل میں آیا جسمیں نجف اشرف کے بزرگ علماء و طلاب نے شرکت کی۔

اس جشن کا آغاز مولانا قاری عمران حسین نجفی نے تلاوت کلام پاک کے ذریعے کیا نظامت کے فرائض کو مولانا عباس مہدی گورکھپوری نے انجام دیے اس جشن پر مسرت میں شعراء کرام جناب ابوذر خرم آبادی، جناب منتظر اعظمی، جناب دانش علمدار اور جناب آل احمد صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں مدح مولا پیش کیا اس کے بعد خطابت کے فرائض عالیجناب مولانا سید اظہار عباس صاحب نے انجام دیتے ہوئے آیات و روایات کی روشنی میں اہمیت قلم اور ضرورت قرآن پر روشنی ڈالی۔

اور آپ نے لوگوں کو اس بات کی طرف بھی متوجہ فرمایا کہ انسان کو زبان کے ساتھ ساتھ قلم کا دھنی بھی ہونا چاہیئے تاکہ قرآن اور مذہب حقہ پر اٹھنے والے تمام تر اعتراض کا مدلل جواب دیا جاسکے۔

اور اس کے بعد حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا نور محمد ثالثی صاحب نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور مجلہ کی کامیابی و ترقی کے لئے دعایہ کلمات ادا فرمائے۔

اور آخر میں عالیجناب مولانا سید ثاقب حسن صاحب(اکبرپوری) نے رسالہ کے تمام اراکین اور مشاعیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آئندہ شمارہ نمبر ٢ بعنوان ”حجاب“ شائع کرنے کے لئے اہل قلم حضرات سے قلمی تعاون کی درخواست بھی کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .