۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مدرسہ جامعہ امام مہدی (عج) میں حکیم امت کی رحلت پر تعزیتی جلسہ منعقد

حوزہ/ جلسہ میں شخصیت حکیم امت پر روشنی ڈالی گئی ان کی علمی کاوشوں کا تذکرہ کیا گیا ،کہا گیا کہ وقت کے سرسید تھے ڈاکٹر کلب صادق،اور مولانا کلب صادق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر بھی تھے،اس منصب پر کافی عرصہ فائز رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ جامعہ امام مہدی عج اللہ تعالی سرسی میں حکیم امت سرمایہ قوم ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی رحلت پر ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں علماء و طلبہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
جلسہ میں شخصیت حکیم امت پر روشنی ڈالی گئی ان کی علمی کاوشوں کا تذکرہ کیا گیا ،کہا گیا کہ وقت کے سرسید تھے ڈاکٹر کلب صادق،اور مولانا کلب صادق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر بھی تھے،اس منصب پر کافی عرصہ فائز رہے۔
مولانا کو مسلمانوں کے تمام طبقات میں مقبولیت حاصل تھی وہ اپنی تقریروں میں بھی تعلیم پر سب سے زیادہ زور دیتے تھے،اور زبان سے وہی بات ادا کرتے تھے کہ جس پر پہلے خود عمل پیرا ہوتے تھے،ان کی تدفین میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا جمع ہونا یقینا ان سے محبت کی دلیل ہے،
اس جلسہ کی نظامت حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا سید آفاق عالم سرسوی نے کی جلسہ میں شریک ہوئے عالیجناب مولانا سید منور رضا صاحب عالیجناب مولانا سید قاضی حسین رضا صاحب ،عالیجناب مولانا سید مشیر حسین صاحب،عالیجناب مولانا سید محضر علی صاحب،عالیجناب مولانا سید ثمر عباس صاحب،عالیجناب مولانا سید اقرار رضا صاحب ،عالیجناب صفی اصغر نجمی صاحب،عالیجناب غضنفر عباس صاحب،عالیجناب نجف علی صاحب،عالیجناب شاویز صاحب،عالیجناب محمد جابر صاحب،عالیجناب راحت عباس صاحب،عالیجناب صفی عباس صاحب،عالیجناب شہزی عباس صاحب،عالیجناب محمد علی صاحب،عالیجناب حسین حیدر صاحب،شاعر اہلیبیتؑ جناب وقار مہدی صاحب،جناب جاوید مہدی صاحب جناب شاویز  عالم صاحب،جناب سلمان حیدر صاحب ،جناب شہزی عباس صاحب ،جناب تنویر عباس صاحب،جناب منظر عباس صاحب،جناب شہزان مہدی صاحب،جناب ضیاء عباس صاحب،جناب حسین زکی صاحب ،جناب عاصم مہدی صاحب،جناب محمد یونس صاحب ،جناب فیضان علی صاحب ،جناب محمد قاصد صاحب۔
تمام شریک ہونے والے افراد نے اظہار غم کرتے ہوئے مولانا موصوف کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔ 
آخر میں مولانا سید عابس مہدی زیدی پرنسپل جامعہ امام مہدی سرسی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .