۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محسن آشوری

حوزہ/ ہندوستان کے شہر بمبئی میں خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران کے سربراہ محسن آشوری نے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر کلب صادق نقوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان کے شہر بمبئی میں خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران کے سربراہ محسن آشوری نے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر کلب صادق نقوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیان کچھ یوں ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 اِذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لا یسدھا شئی

 مولانا ڈاکٹر کلب صادق نقوی کی المناک رحلت سے ہندوستانی معاشرے میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔تمام ہندوستانی اس عظیم شخصیت سے عشق و محبت کرتے تھے۔سادگی اور لوگوں کی فکری و دینی ضرورتوں کا احساس اور ان کو پورا کرتے ہوئے انہی ساتھ اٹھنا بیٹھنا اس عالم دین کیخصوصیات میں شمار کیا جاسکتا ہے۔
ان کے طرز تفکر اور تدبر نے اس قدر لوگوں میں تبدیلی لائی ہے کہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ کئی سالوں تک ، لوگ اس طرز عمل اور خدائی محبت کے سرچشمہ سے سیراب ہو سکتے ہیں۔
مولانا ڈاکٹر کلب صادق ہندوستانی معاشرے کی خاص حالت اور شرائط کے پیش نظر  محبت و الفت کا ایک ایسا ماحول پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے کہ ان کے انتقال پُر ملال پر خواتین و حضرات گریہ و زاری کر رہے تھے۔
مرحوم و مغفور ہمیشہ ہندوستان میں خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران کے ہمراہ تھے اور اپنے عظیم مشوروں سے ہماری رہنمائی کرتے رہتے تھے۔

اس المناک حادثے پر حضرت بقیت اللہ الاعظم(عج)،جامعہ روحانیت،حوزہ ہائے علمیہ اور ہندوستان سے تعزیت و تسلیت کرتے ہوئے ، خداوند منان سے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور لواحقین خصوصاً مرحوم کے فرزند گرامی ڈاکٹر سبطین نوری کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔

محسن آشوری 
خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران، بمبئی ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .