۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شهید دکتر محسن فخری زاده

حوزہ/ مسلمان سائنسدان ڈاکٹر محسن کی شہادت میں ملوث تمام افراد کے لیے اراکین مجتمع علماء و خطبا مجازات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان نے مسلمان سائنسدان شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی خبر شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی مظلومانہ شہادت میں ملوث تمام افراد کے لیے مجازات کا مطالبہ کرتے ہیں اور انکی شہادت نے ارادوں کو مستحکم اور ہدف سے نزدیک کردیا۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے: 

بسم اللَّهِ الرحمن الرحیم 
إنا لِلّٰهِ و إنا إلیه راجعون

ایک بار پھر جہاں سوگوار ہوگیا، عاشق اہلبیت علیہم السلام خادم اسلام و مسلمین علم و اخلاق سے آراستہ مسلمان سائنسدان شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی خبر شہادت نے عاشقان شہادت کو اشکبار. ارادوں کو مستحکم اور ہدف سے نزدیک کردیا۔

مسلمان سائنسدان ڈاکٹر محسن کی شہادت میں ملوث تمام افراد کے لیے اراکین مجتمع علماء و خطبا مجازات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

امام مہدی عجل اللّٰه فرجه، 

مقام معظم رہبری امام خامنہ‌ای حفظہ اللہ، ملت شہید پرور ایران اسلامی اور تمام عاشقان ایثار و شہادت، شہید کے اہل خانہ اور ان کے شاگردوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں

خدایا امام مہدی علیہ السلام کے ظہور میں تعجیل فرما، انقلاب اسلامی کی حفاظت فرما۔

مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .