۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تربیت مربي قرآن

حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے روحانی و مذہبی امور کے شعبہ بسیج روحانیون کی جانب سے سلسکوٹ کرگل میں علاقے کی مختلف دار القران و مکاتب  سے وابستہ معلمین کیلئے چار روزہ تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے روحانی و مذہبی امور کے شعبہ بسیج روحانیون کی جانب سے سلسکوٹ کرگل میں علاقے کی مختلف دار القران و مکاتب سے وابستہ معلمین کیلئے چار روزہ تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، جس میں سلسکوٹ کے اطراف و اکناف میں موجود  بسیج روحانیون کے توسط سے جاری دار القران کے متعدد معلمین نے شرکت کی۔ اس چار روزہ تربیتی کورس میں علوم قرآنی کے ماہرین استاد حجت الاسلام شیخ ابراہیم کریمی اور استاد حجت الاسلام شیخ عیسی حافظي نے مُربی کے فرائض انجام دیے۔

اس دوران انہوں نے پروگرام میں شریک معلمین کو تجوید قرآنی اور دیگر ضروری دروس کے تدریس اور روش کے بارے میں تربیت فراہم کیا۔

مقامی لوگوں نے بسیج روحانیون کے اس قدم کو کافی سراہا ہے۔ لہونگجُک سلسکوٹ کے جوانوں کی انجمن شباب علی اکبر کمیٹی نے شدید سردی کے باوجود اس بابرکت پروگرام کو اُن کے علاقے میں اہتمام کرنے پر بسیج روحانیون آئی کے ایم ٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ بسیج روحانیون آئی کے ایم ٹی کے زیر اہتمام پورے لداخ کے گوشہ و کنار میں سو سے زائد مکاتب و دار القران طلباء کو دینی تعلیم و تربیت دینے میں کوشاں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .