۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
هوانیروز

حوزہ/ اصفہان میں ’شہید وطن پور ٹریننگ سینٹر‘ کے سیاسی نظریاتی سربراہ نے قرآنی کلاسوں کے انعقاد کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: رمضان المبارک میں اور خاص کر شب ہائے قدر میں مختلف پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں، جس میں مختلف عمروں کے کے لحاظ سے قرآنی کلاسز کا انعقاد ، تینوں وقت باجماعت نماز شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام رضا کیانی نے آج صبح ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں واقع ’شہید وطن پور ٹریننگ سینٹر‘ کے پائلٹوں کے اجتماع میں رمضان المبارک کے آغاز کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: تلاوت قرآن ، انسان کی سربلندی اور فطرت الٰہی کی جانب بازگشت اور انسان کی بہتر زندگی کی بنیادیں فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا: رمضان المبارک میں ہمیں خود کو دنیا کی ظاہری زندگی سے خود کو الگ کر لینا چاہئے اور اپنے تمام وجود سے اس ذات احدیت کی کی عبادت کرنا چاہئے، اس مہینے کے ہر ایک لمحے کو دعا اور مناجات میں بسر کرنا چاہئے تا کہ مہمانی خدا کو بہتر درک کر سکیں۔

ایرانی ائرفورس کے پائلٹوں کے لئے قرآنی سیشن کا انعقاد

’شہید وطن پور ٹریننگ سینٹر‘ کے سیاسی نظریاتی سربراہ نے کہا: قرآن کی تلاوت،سربلندی اور فطرت الٰہی کی طرف لوٹنے اور انسان کی بہترین زندگی کی بنیاد فراہم کرتی ہے، یہ بھی مہمانی خدا کی برکتیں ہیں جس کی جانب ہمیں خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے قرآنی کلاسوں کے انعقاد کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس سلسلے میں رمضان المبارک میں اور خاص کر شب ہائے قدر میں مختلف پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں، جیسے مختلف عمروں کے کے لحاظ سے قرآنی کلاسز کا انعقاد ، تینوں وقت باجماعت نماز کا اہتمام، اور ٹریننگ سنٹر میں ختم قرآن کےخصوصی، اور اسی طرح اس مرکز کے پائلٹس کے گھروں میں اہل خانہ اور بچوں کے لئے خصوصی قرآنی کلاسز منعقد ہوتی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .