۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قران

حوزہ/حفظ قرآن کریم مرکزجمعیت «الرحمة» کے تعاون سے افتتاح کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قرآنی کریم مرکز میں ستّر طلبا و طالبات تحصیل علم میں مصروف عمل ہیں اور ۸۴ مربع میٹر پر واقع اس مرکز میں دو کلاس موجود ہیں جہاں ہر کلاس میں ۳۵ طلبا کی گنجائش موجود ہے۔

حفظ قرآن مرکز کا افتتاح بین الاقوامی جمعیت الرحمہ کے تعاون سے کیا گیا، مذکورہ ادارہ دنیا کے مختلف ممالک میں قرآن خدمات انجام دیتا ہے۔

تھائی لینڈ میں جمعیت الرحمہ کے نمایندے «ایوب العوضی» کا اس بارے میں کہنا تھا:  حفظ قرآن کریم کے مراکز طلبا کی تربیت و تعلیم میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ان اسلامی تنظیموں سے تعلیم کے فروغ میں مدد ملتی ہے۔

العوضی کا کہنا تھا: حفظ قرآن مراکز معاشرے میں روشنی پھیلاتے ہیں اور طلبا کی پیشرفت میں انکا بڑا کردار ہے۔

بین الاقوامی جمعیت الرحمہ کو توقع ہے کہ اس طرح کے پروگراموں سے حفاظ کرام کی تربیت ہوگی جو مفید علوم کے ساتھ معاشرے میں خدمات انجام دیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .