۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یوسفِ زہراء "طالبات" کا سالانہ کنونشن 

حوزہ/ قرآنی معاشرے کے قیام کے لیے قرآن کی معرفت حاصل کرنےکی کوشش کریں، جب ہم قرآن کو اپنا دوست بنالیں گے تو ہمیں اس سے اُنس پیداہوجاٸے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/جامعیہ فاطمیہ میں ادارہ التنزیل کے زیرِ سایہ ٹیم یوسفِ زہراء (طالبات) کے سالانہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں معلماتِ قرآنی نے بالخصوص شرکت کی۔نشست کاباقاعدہ آغار تلاوت کلام الہی اور حدیثِ کساء سے کیا گیا۔

قرآنی معاشرے کی تشکیل میں معلماتِ قرآنی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ خواہر رباب زیشان کی طرف سے پیش کی گٸی جس میں عشرہ طفلانِ مسلم، یوم ِعلی اصغر، قرآن بچوں کا دوست ،ایک شام قرآن کے نام ،یوسفِ زہرإ ورکشاپ، خمسہ مجاس بسلسلہ شہادت جنابِ سکینہ،اعمال نیمہ شعبان اور قرآن کلاس کا تفصيلی احوال کارکردگی رپورٹ کی صورت میں پیش کیا گیا۔سینٸر خواہران میں خواہر تہمینہ بخاری، خواہر راحت کاظمی، خواہر احتسام خدیجہ، خواہر رمشإ ، خواہر رباب ذیشان، خواہر راحمہ اور خواہر تسنیم زہرإ نے خصوصی شرکت کی۔

اِس موقع پر معلماتِ قرآنی سے خصوصی خطاب کرتے ہوٸےادارہ التنزیل کے سربراہ آغا علی عباس نقوی صاحب کا کہنا تھا کہ قرآن پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا زندہ و جاوید معجزہ ہے۔کلامِ الہی جہالت کے گھٹاٹوپ اندھیروں سے نکل کر معرفتِ الہی کے نور کیطرف آنے کا بہترین وسیلہ ہے۔قرآنِ کریم وہ کلامِ الہی ہے جو ہماری عقل وفہم کے عین مطابق ہے کیونکہ ہم قرآن کریم کی پُرحکمت آیات سے خدا کی حکمت کو پہنچانتے ہیں اور اِن آیات کی عظمت سے عظمتِ الہی کی معرفت حاصل کرتے ہیں۔حدیثِ ثقلین کی رو سے قرآن اور اہلِ بیت دونوں کی معرفت حاصل کرنا لازم ہے۔قرآنی معاشرے کے قیام کے لیے قرآن کی معرفت حاصل کرنےکی کوشش کریں، جب ہم قرآن کو اپنا دوست بنالیں گے تو ہمیں اس سے اُنس پیدا ہوجائے گا۔اس طرح سے ہمارا اِس سے ایسا تعلق قاٸم ہوجائے گا جو اس کے اعلی اہداف و مقاصد تک پہنچادے گا اس کے بعد ہم کبھی تنہائی و وحشت محسوس نہ کریں گے۔جیسے امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا; اگر مشرق و مغرب میں بسنے والی تمام مخلوقات موت سے ہمکنار ہوجاٸیں لیکن اگر قرآن میرے پاس ہوتو میں کبھی تنہائی محسوس نہ کروں گا۔

نشست کے اختتام پر ٹیم یوسفِ زہرا کو آغا علی عباس کی جانب سے قیمیتی تجاویز اور آراء پیش کیں گٸیں۔اِس موقع پر ثقافتی مسٸول خواہر سویرا بتول کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آپ کی جانب سے حفظِ موضوعی قرآن کریم تحفتا پیش کیا گیا۔نشست کا اختتام دعاٸے سلامتی امام زمانہ سے کیا گیا۔

لاہور میں یوسفِ زہراء "طالبات" کا سالانہ کنونشن 

خصوصی رپورٹ : سویرا بتول 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .