۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
گولڈن جوبلی امامیہ کنونشن پر ادارہ التنزیل کا بک اسٹال

حوزہ/ ادارہ التنزیل کی ثقافتی مسٸول اور کتاب پاسبانِ حرم کی مصنفہ کا کہنا تھا کہ کتب بینی کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے بک اسٹال وقت کی اہم ضرورت ہیں۔قرآنی معاشرےکے قیام کے لیے قرآنی معارف و مفاہیم کی کتب سے استفادہ کرنا نہایت ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ گولڈن جوبلی کنونشن امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے موقع پر امسال بھی ادارہ التنزیل کی جانب سے تین روزہ بک اسٹال لگایا گیا جس میں علمی اور نظریاتی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بک اسٹال میں حفظ موضوعی قرآن کریم،ترجمہ و مفاہیم قرآن (جلد اول،دوم،سوم)علوم القرآن،پاسبان ِحرم، تدبر سورہ الحجرات اور تنزیل نامہ شرکائے کنونشن میں تقسیم کیا گیا۔

اس کے علاوہ تھنکر رائٹرز کلب کی نشر کردہ تربیت اولاد کتاب بھی اسٹال میں شامل کی گٸی اور ایک جبری گمشدہ کی داستان مفت تقسیم کی گئی۔اس موقع پر رسولِ اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے زیرِ سایہ زندگی(تدبر سورة حجرات) ٥٠% تخفیف کے ساتھ شرکإ میں تقسیم کی گٸی جس کا مقصد قرآن دوستی کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر ادارہ التنزیل کی ثقافتی مسٸول اور کتاب پاسبانِ حرم کی مصنفہ کا کہنا تھا کہ کتب بینی کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے بک اسٹال وقت کی اہم ضرورت ہیں۔قرآنی معاشرےکے قیام کے لیے قرآنی معارف و مفاہیم کی کتب سے استفادہ کرنا نہایت ضروری ہے۔کتب بینی ایک ایسا عمل ہے جو آپ کو فرش سے عرش اور خاک سے افلاک تک پہنچادیتا ہے۔ علم کی دولت سے مالا مال شخص خود بھی راہِ راست پر چلتا ہے اور دوسرے کے لیے بھی مشعل ِ راہ کا کام دیتا ہے۔

یہ کسی کی اجارہ داری نہیں بلکہ ہر وہ شخص جس کے اندر جذبہ، لگن، شوق اور مستقل مزاجی کی صفات موجود ہو، اِس عمل کو پروان چڑھا کر علم کے سمندر سے دُرِ نایاب سمیٹ سکتا ہے۔رعایتی نرخوں پر کتاب خرید کر قرآن دوستی کا ثبوت دیں اور اپنے گھر کو علومِ آلِ محمد سے روشناس کریں۔

خصوصی رپورٹ : سویرا بتول

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .