۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کولکاتا بک

حوزہ/ اس اسٹال پر فضائل اہل بیت (ع) پر مبنی کتابیں مختلف زبانوں جیسے بنگالی، اردو، انگریزی، ہندی وغیرہ میں دستیاب ہوں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا رضوان السلام نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلہ2023 میں شیعہ بک اسٹال کی شرکت کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا: پچھلے سال یعنی سن 2022 کی طرح خداوند متعال کی مہربانی اور امام زمانہ(عج) کی خاص عنایت اور آپ حضرات کی بے لوث تعاون سے ہم کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلہ میں شرکت کرنے کا کامیاب تجربہ حاصل کیا۔

انہوں نے کہا: اس سال یعنی سن 2023ء میں بھی پھر ایک مرتبہ کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلہ میں شرکت کرنے جارہے ہیں جہاں فضائل اہل بیت (ع) پر مبنی کتابیں مختلف زبانوں جیسے بنگالی، اردو، انگریزی، ہندی وغیرہ میں دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے اس بک اسٹال سے متعلق مومنین کو خطاب کرتے ہوئے کہا: مومنین سے گذارش ہے کہ ہمارے اسٹال پر تشریف فرما کر حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ خدمت کا موقع فراہم کریں۔

واضح رہے کہ یہ بین الاقوامی میلہ 31 جنوری سے12 فروری 2023۔ء تک کروناموئی بس اسٹاپ، شالٹ لیک، کولکاتا میں دوپہر 12 سے لیکر رات 8 بجے تکبمنعقد ہوگا، اس اسٹال کا نام اورنمبر:اسپرو پبلیکشنز : ایچ 18۔ Sparrow Publication ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .