۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
رہبر انقلاب اسلامی کی تفسیر قرآن کی تین کتابیں، عالمی نمائش میں پیش کی گئيں

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے تفسیر قرآن سے متعلق جو بارہ کتابیں تحریر کی ہیں، ان میں سے تین کتابیں، کتابوں کی بین الاقوامی نمائش میں پیش کی گئي ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی نے تفسیر قرآن سے متعلق جو بارہ کتابیں تحریر کی ہیں، ان میں سے تین کتابیں، کتابوں کی بین الاقوامی نمائش میں پیش کی گئي ہیں۔

سورۂ جمعہ کی تفسیر، سورۂ حشر کی تفسیر اور سورۂ حمد کی تفسیر، رہبر انقلاب اسلامی کی تفسیر کی وہ کتابیں ہیں جنھیں انتشارات انقلاب اسلامی پبلیکیشن کی جانب سے تہران کے انٹرنیشنل بک فئير میں پیش کیا گيا ہے۔

انقلاب اسلامی پبلیکیشن آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ کی تحریروں اور تقریروں کی نشر و اشاعت کرنے والے ادارے سے وابستہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سورۂ مجادلہ، سورۂ تغابن، سورۂ ممتحنہ اور سورۂ برائت کی تفسیر کی چار کتابیں، اس اشاعتی ادارے کی جانب سے شائع ہو چکی ہیں اور تہران میں کتابوں کی تینتیسویں بین الاقوامی نمائش میں انھیں نئي جلد بندی کے ساتھ قارئین کی خدمت میں پیش کیا گيا تھا۔

انتشارات انقلاب اسلامی پبلیکیشن کا اسٹال، تہران انٹرنیشنل بک فئير کے مرکزی ہال کے چھٹے کاریڈور میں واقع ہے اور 21 مئي 2022 تک لوگ یہاں سے کتابیں خرید سکتے ہیں۔

تہران انٹرنیشنل بک فئير کی ویب سائٹ کا پتہ:
www.book.icfi.ir

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .