۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سی و چهارمین نمایشگاه کتاب تهران

حوزہ / 10 مئی 2023ء سے ایران کے دارالحکومت تہران کے مصلّی امام خمینی (رہ) میں کتابوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے 34ویں سالانہ بین الاقوامی کتابی نمائش کا افتتاح ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، گذشتہ روز 10 مئی 2023ء سے ایران کے دارالحکومت تہران کے مصلّی امام خمینی (رہ) میں کتابوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے 34ویں بین الاقوامی کتابی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔اس سال کتابوں کی اس نمائش میں مجموعی طور پر 3000 کے قریب ملکی اور غیرملکی پبلشرز شرکت کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سال تاجکستان کو اس بین الاقوامی کتابی نمائش کا مہمان خصوصی قرار دیا گیا ہے اور آئندہ چند دنوں تک اس ملک کے وزیرِثقافت بھی اس نمائش کا وزٹ کریں گے۔

یاد رہے کہ یہ بین الاقوامی نمائش 20 مئی 2023ء تک صبح 10 بجے سے لے کر رات 8 بجے تک رجوع کرنے والوں کے لئے کھلی رہے گی جبکہ اس نمائش کا آن لائن شعبہ کتابوں کا شغف رکھنے والوں کے لئے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .