۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سی و چهارمین نمایشگاه بین‌المللی کتاب تهران

حوزہ / 34 ویں تہران بین الاقوامی کتابی نمائش سے حوزہ علمیہ کے طلاب اور اساتید کے لئے خصوصی ڈسکاؤنٹ پر کتابوں کی خریداری کا امکان فراہم کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں 34 واں بین الاقوامی کتاب میلہ 10 مئی 2023ء سے آغاز ہو رہا ہے اور یہ کتابی میلہ 20 مئی تک جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس کتابی میلہ کے دوران کتاب خریدنے کے شائقین افراد Ketab.ir ویب سائٹ سے میسر 24 گھنٹے آن لائن سہولت سے بھی استفادہ کرتے ہوئے کتب خرید سکتے ہیں۔

کتابوں کی یہ بین الاقوامی نمائش "مصلائے امام خمینی (رح) تہران میں صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔

ڈسکاؤنٹ کارڈز کا استعمال صرف ورچوئل اور آن لائن خریداری کے طریقہ کار میں ممکن ہو گا۔ ڈسکاؤنٹ کارڈ صرف ہر فرد کے ملیتی کوڈ (قومی شناختی کارڈ نمبر) پر جاری کیا جائے گا اور جو لوگ یہ ڈسکاؤنٹ کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند اور اہل ہیں وہ ویب سائٹ Ketab.ir کے ذریعے اور اسے صرف کتابوں کی اس بین الاقوامی نمائش کے دوران ہی استعمال کر سکتے ہیں لہذا اس نمائش کی مدت گزرنے کے بعد ان ڈسکاؤنٹ کارڈز سے استفادہ ممکن نہیں ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ 34 واں تہران بین الاقوامی کتابی نمائش سے حوزہ علمیہ کے طلاب اور اساتید کے لئے خصوصی ڈسکاؤنٹ پر کتابوں کی خریداری کا امکان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .