۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
السيد عمار الحكيم

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے لوگوں سے درخواست کی کہ کتاب پر خاص توجہ دی جائے اور اس کی طرف لوگ دھیان دیں اور نئی نسلیں علم حاصل کرنے کی طرف خاص توجہ دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے قومی اتحاد کے سربراہ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے کتاب کے عالمی دن کے موقع پر ٹویٹر پر لکھا: ’’کتاب‘‘ علم و معرفت کی کنجی ، ترقی و پیشرفت کی راہ، ذہنوں کی خوراک، دلوں کی خوشحالی اور عالموں کے علم کا خلاصہ اور مفکرین اور اختراع کرنے والوں کا خیال ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم اپنے اور تمام زمانوں کے بہترین ہمنشین اور ساتھی یعنی کتاب پر توجہ دینا چاہئے، اور اس کی طرف رجوع کرنے اور نئی نسل کو علم حاصل کرنے کی دینی چاہئے۔

واضح رہے کہ کتاب کا عالمی دن ایک سالانہ تقریب ہے جو 23 اپریل کو منایا جاتا ہے، اس دن کا نام یونیسکو نے رکھا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .