حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی نے نمائندہ ولی فقیہ اور ایران کے محکمہ اوقاف و امور خیریہ کے سرپرست سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ماہ محرم کی آمد اور اس مہینے کے پہلے عشرے میں تبلیغی ایام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان اہم ترین درسوں میں سے جو ہم عاشورا سے حاصل کرتے ہیں ایک امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا: فریضہ امر بالمعروف و نہی از منکر عاشورا کے بڑے درسوں میں سے ہے۔دینی مبلغین کو اپنے بیانات میں اس کی طرف بھرپور توجہ دینی چاہئے۔
اس مرجع تقلید نے کہا: قیام امام حسینؑ کا مقصد اور حقیقی اسلام کو زندہ رکھنے میں اس کے اثرات وہ اہم موضوعات ہیں کہ جو ان ایام میں مبلغین کو منبروں پر بیان کرنے چاہئیں تاکہ حقیقت کے متلاشی افراد ان مسائل سے آگاہ ہو سکیں۔
آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی نے آخر میں کہا: ادارہ اوقاف کی طرف سے مختلف علاقوں میں تبلیغ کے لئے جانے والے مبلغین کو ماہ محرم کی فرصت سے بہترین استفادہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا: مبلغین کو اس فرصت سے استفادہ کرتے ہوئے اخلاق اسلامی، احکام اور شرعی مسائل کو لوگوں کے لئے بیان کرنا چاہئے۔