۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مولانا سید غافر رضوی

حوزہ/ بہت ہی درد ہوتا ہے جب کسی مومن کے انتقال کی خبر موصول ہوتی ہے اور جب دنیا سے جانے والا ایک مجتہد اور فقیہ ہو تو اس کا کتنا افسوس ہوگا اس کو ہر ذی شعور سمجھ سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید غافر رضوی صاحب قبلہ فلک چھولسی مدیر ساغر علم - دہلی نے کہا: بہت ہی درد ہوتا ہے جب کسی مومن کے انتقال کی خبر موصول ہوتی ہے اور جب دنیا سے جانے والا ایک مجتہد اور فقیہ ہو تو اس کا کتنا افسوس ہوگا اس کو ہر ذی شعور سمجھ سکتا ہے۔

مولانا نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا: جہانِ تشیع کے مرجع، گوہر بی بہاء، جناب صافی صفا یمانی علیہ الرحمۃ کے پیروکار، آیت اللہ العظمیٰ سید محمد رضا گلپائیگانی مرحوم کے داماد "حضرت آیت اللہ شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی" نے مذہب تشیع کی آنکھوں کو اشکبار کردیا، پہلی فروری سن 2022 عیسوی کی صبح نے ایسا پیغام دیا جس سے آنکھیں بھر آئیں اور دل سے یہی آواز ابھری "انا للہ و انا الیہ راجعون رضاً بقضائہ و تسلیما لامرہ"۔ بے شک ہم سب اللہ کے لئے ہی ہیں اور اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے، ہم اسی کی قضا و قدر پر راضی ہیں اور اس کے امر کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں۔

مولانا غافر رضوی نے مزید کہا: یوں تو، جو بھی اس دنیا میں آیا ہے اسے پلٹ کر خدا کی بارگاہ میں جانا ہی ہے لیکن اگر ہمارے درمیان سے کوئی عزیز چلا جاتا ہے تو اس کے غم میں دل مضمحل ہوجاتا ہے اور بالخصوص اگر وہ جانے والا پوری امت کا پیشوا ہو تو یہ غم کئی گنا زیادہ ہوجاتا ہے۔ ایک فقیہ کے دنیا سے گزرنے پر شیطان کو بے حد مسرت ہوتی ہے لیکن شیعیان حیدرکرار کے قلوب محزون ہوتے ہیں۔

مولانا موصوف نے یہ بھی کہا: آیت اللہ صافی گلپائیگانی ایام فاطمیہ کی ایک خاص کڑی تھے، اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ ایام فاطمیہ کے بانیان میں سے ایک بانی کا نام "آیت اللہ صافی گلپائیگانی" ہے۔ ہر سال ایام فاطمیہ میں اپنے دفتر سےجناب معصومۂ قم سلام اللہ علیہا کے حرم مبارک تک برہنہ پا ماتمی دستوں کے ساتھ سینہ زنی اور اشک فشانی کرتے ہوئے معصومۂ قم کو ان کی دادی کا پرسہ دیا کرتے تھے، مرحوم کو جناب زہرا سلام اللہ سے ایک عجیب اور عمیق انسیت تھی۔

مولانا غافر رضوی نے اپنے بیان کے آخر میں کہا: مرجع وقت آیت اللہ صافی کی رحلت پرملال پر امام زمانہ عج، رہبر معظم، آیات عظام اور تمام مومنین کی خدمت تسلیت پیش کرتا ہوں اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ پروردگار! آیت اللہ صافی کو ان کی خدمات اسلامی کے عوض اعلیٰ علیین میں قرار دے۔ آمین یارب العالمین بحق طٰہٰ و یٰس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .