۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
News ID: 372093
6 ستمبر 2021 - 19:49
مولانا سید غافر رضوی

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید غافر رضوی فلک چھولسی نے کہا: آیت اللہ سعید الحکیم دور حاضر میں شمع فروزاں تھے۔ وہ عراق کے محکم ستونوں میں سے ایک ستون تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پر آشوب ماحول میں خاندان حکیم کی ایک فرد آیت اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم کی رحلت پر ملال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید غافر رضوی صاحب قبلہ فلک چھولسی نے کہا: آج ایک اور چراغ حکمت گل ہوگیا، آیت اللہ سعید الحکیم دور حاضر میں شمع فروزاں تھے۔ وہ عراق کے محکم ستونوں میں سے ایک ستون تھے۔

موصوف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بیان کیا: دنیا سے اگر ایک عالم گزر جائے تو ایسا خلا پیدا ہوجاتا ہے جس کو کوئی چیز نہیں بھر سکتی۔

مولانا غافر رضوی نے یہ بھی کہا: ایک عالم کی موت صرف ایک انسان تک محدود نہیں رہتی بلکہ وہ کائنات کی موت ہوتی ہے۔

آیت اللہ سعید الحکیم کی رحلت جانگداز پر تمام ملت تشیع کو سوگوار ہونا چاہیے کیونکہ ہمارے درمیان سے ایک عالم با عمل اور مرجع وقت کا فقدان ہوا ہے۔

مولانا نے مزید بیان کیا: اس مصیبت کے موقع پر میں امام زمانہ عج، رہبر معظم اور تمام ملت تشیع کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خاندان حکیم کی بابت صبر جمیل کا خواستگار ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .